پیرس (زاہد مصطفی اعوان) بحیرہ روم کے ذریعے لوگوں کو یورپ سمگل کرنے والے افراد اپنی تشہیر فیس بک پر کر رہے ہیں اور غیر قانونی تارکین وطن کو بحفاظت یورپ پہنچانے کے وعدے کر رہے ہیں۔
فیس بک پر ان کے پیج سمگلنگ نیٹ ورک کے بارے میں بتاتے ہیں جو تین برِاعظموں پر پھیلا ہوا ہے اور لاکھوں ڈالرز کا کاروبار ہے۔ اور یورپی یونین میں متبادل پناہ کی سروس مہیا کر رہے ہیں۔ سیزن کے شروع میں یورپ کی جانب سفر کے لیے کئی پیشکش کی گئی ہیں۔
ان پیشکش کے مطابق ’ترکی لیبیا اٹلی 3800 ڈالرز، الجزائر لیبیا اٹلی 2500 ڈالرز۔ سوڈان لیبیا اٹلی 2500 ڈالرز۔۔۔ لکڑی کی کشتیاں ہیں۔۔۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو مجھ سے وائبر یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔‘ یہ کسی ٹریول ایجنسی کا اشتہار نہیں ہے۔ یہ فیس بک پر انسانی سمگلر عبدالعزیز کی جانب سے کی جانی والی پوسٹ ہے