لاہور: اداکارہ میرا کے وکیل نے تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ 15 نومبر کو سنانے کی درخواست دیدی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ ملتوی کردیا۔
لاہور کی فیملی عدالت میں اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ ہفتہ کو سنایا جانا تھا تاہم اداکارہ کے وکیل نے فیصلہ 15 نومبر کو سنانے کی درخوست دیدی جس میں کہا گیا کہ شہرسے باہر ہوں، عدالت میری موجودگی میں فیصلہ سنائے۔ عدالت نے میرا کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے فیصلہ نہیں سنایا۔ فیملی جج بابر ندیم نے محفوظ کیا گیا فیصلہ 15 نومبر کو سنانے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ عتیق الرحمان نامی شخص نے اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔