counter easy hit

الزام لگانے کے بعد بھی میشا شفیع نے کئی بار مجھ سے۔۔۔۔۔لمبی خاموشی کے بعد علی ظفر نے حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ میشا شفیع نے کئی مرتبہ نجی طور پر معافی مانگنے کیلئے پیغامات بھیجے لیکن میں نے نجی طور پر معافی قبول کرنے سے انکار کر دیا ، میں نے کہا کہ نہیں عوامی سطح پر معافی ہونی چاہیے،

وہ وقت جب ایک خوبرولڑکی سپر مارکیٹ میں اپنے جسم کی نمائش کر رہی تھی اور ملک الموت آپہنچا۔۔۔ ایسا واقعہ جسے پڑھ کر آپ کا دل بےساختہ ہو کراستغفارکاورد جاری کر دے

جہاں آپ نے کہا ہے وہیں پر معافی بھی ہونی چاہیے فتح بالآخر سچ کی ہوتی ہے اور جھوٹ ہار جاتا ہے چاہے اس میں وقت ہی لگے ۔ نجی ویب سائٹ ” دی انڈپینڈنٹ اردو “ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع پر پہلے میں نے کیس کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مجھ پر جوابی کیس کیا، لیکن لوگوں کو کچھ کنفیوژن رہتی ہے۔ میشا شفیع کے سارے کیسز خارج ہوچکے ہیں اور وہ میں جیت چکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں لوگوں کو قوانین اور اپنے حقوق کا علم ہونا چاہیے ، ہر انسان کا پیدائشی حق اس کی عزت نفس ہے جو کوئی اس سے چھین نہیں سکتا، لہذا اگر کوئی اس پر حملہ کرے تو آپ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں جا کر شکایت کرسکتے ہیں کیونکہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ کر چلا جائے اور آپ کہیں کہ اچھا جی ٹھیک ہے۔ دوسرے کو کسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا پڑتا ہے۔ علی ظفر نے واضح کیا کہ یہ ان کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا کیس ہے، جس میں انہوں نے 100 کروڑ کا دعویٰ کیا ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے ان کے بہت سے معاہدے ختم ہوئے، فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کے خلاف باقاعدہ ایک مہم چلائی گئی اور ان تمام نقصانات کی تفصیلات وہ عدالت میں دے چکے ہیں۔علی ظفر نے وضاحت کی کہ 19 ماہ کی  محنت کے بعد ان کی قانونی ٹیم آخر کار میشا شفیع کو عدالت لانے میں کامیاب ہوگئی اور اب انہیں جو بھی حقائق ہیں ان کی بنیاد پر ہرجانہ بھرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ’جب میں فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ بنا رہا تھا تو وہ بہت بڑے بجٹ کی فلم تھی۔ میں نے یہ رسک بھی لیا کہ اسے عید کے علاوہ ریلیز کیا جائے۔ میں نے آج تک جتنے بھی پیسے کمائے تھے وہ سب لگا دیے اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی مارکیٹ سے یہ پیسے واپس آنا بہت مشکل ہوتے ہیں اس لیے باکس آفس کے ساتھ ساتھ ہمیں سپانسرز کی بہت ضرورت تھی، لیکن جب میرے ساتھ یہ ہوا تو وہ سارے سپانسرز پیچھے ہٹ گئے۔ میرا ایک بہت بڑا ملٹی نیشنل برانڈ کے ساتھ معاہدہ بھی تھا جو منسوخ ہوگیا۔ علی ظفر کے مطابق یہ سارا معاملہ ہی انہیں اس برانڈ سے نکالنے کے لیے ہوا جس میں وہ بظاہر تو کامیاب ہوگئے لیکن یہ کامیابی بہت تھوڑے وقت کے لیے ہوتی ہے۔علی نے مزید بتایا کہ وہ اس سب کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کروا چکے ہیں کہ میشا شفیع انہیں (اس برانڈ سے) کیوں ہٹانا چاہتی تھیں، یہ سازش کیسے تیار کی گئی اور کون سے دوست احباب اس میں شامل تھے۔

Meesha Shafi, and, Ali Zafar, Scandal, new, breaking, news Meesha Shafi, and, Ali Zafar, Scandal, new, breaking, news

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website