لاہور: گلوکارہ میشا شفیع اور مشہور اداکار و گلوکار علی ظفر کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
مشہور گلوکارعلی ظفر اور میشا شفیع میں ایک نجی ٹی وی شو کے معاوضہ پر لڑائی ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینل نے شو میں علی ظفر اور میشا شفیع کو بطور جج سائن کیا جب کہ میشا شفیع نے نجی ٹی وی کے پروڈیوسر سے علی ظفر کے برابر معاوضہ طلب کیا جس پر پروڈیوسر نے علی ظفر کو راک اسٹار کہتے ہوئے برابر معاوضہ دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر کی جانب سے علی ظفر کے برابر معاوضہ دینے سے انکار پر شو کی 8 اقساط کے بعد میشا شفیع غصہ میں شو چھوڑ کرچلی گئیں اور اس کے کچھ دن بعد انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ میشا شفیع نے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی اور نے نہیں بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار علی ظفر نے ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔