’بیمبل لی بیٹ۔۔۔دنیا کا سب سے چھوٹا چمکاڈر ہے ۔دودھ پیلانے والا جانور ہے ۔اس کی کل لمبائی دو اعشاریہ سات سینٹی میٹر ہے یعنی 1 انچ کے قریب۔
لیپٹو فلپس کارلا ۔۔۔دنیا کا سب سے چھوٹا سانپ ہے۔ اس کی کل لمبائی 10 سینٹی میٹر ہے یعنی 4 انچ اور اس کی موٹائی ایک ’نوڈل‘ کے برابر ہے۔
پیگمی جبروا۔۔۔دنیا کا سب سے جھوٹا چوہا ہے۔ اس کی کل لمبائی 5 سینٹی میٹر ہے۔ تقریباً 2 انچ ، یہ 10 فٹ تک چھلانگ لگا سکتا ہے۔
پیڈروفائن امونیسس۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا مینڈک ہے۔ اس کی کل جسامت 7.7 ملی میٹر ہے۔
بروکیشیا مائکرا۔۔۔ دنیا کی سب سے چھوٹی گرگٹ یا چھپکلی کی نسل ہے۔ اس کی کل لمبائی 29ملی میٹر ہے یعنی 1.1انچ۔
بی ہمنگبرڈ۔۔۔ دنیا کی چھوٹی ترین چڑیا۔ اس کا وزن دو اعشاریہ چھ گرام اور اس کی لمبائی چھ اعشاریہ ایک سینٹی میٹر ہے یعنی تقریباً 2.2 انچ۔
بورنیو۔۔۔۔ ہاتھی سب سے چھوٹی نسل کا ہے۔ اس کی دم بہت لمبی ہوتی ہے، اکثر زمین کو چھوجاتی ہے۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن 100 کلو گرام ہوتا ہے جو تیزی سے بڑھتا ہے۔
موموسیٹ ۔۔۔دینا کا سب سے چھوٹا بندر ہے۔ یہ تقریباًپانچ انچ قد رکھتے ہیں۔ان کی دم ان کی جسامت سے بھی زیادہ لمبی ہوسکتی ہے۔یہ 16 فٹ تک کی جمپ لگا سکتے ہیں۔
ڈوف سمن ۔۔۔دنیا کا چھوٹا مگر مچھ ہے۔ اس کی لمبائی 5فٹ 3 انچ تک ہوتی ہے اور اس کا وزن 6 سے 7 کلو گرام تک ہوتا ہے۔