counter easy hit

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، پی آئی اے کی کارکردگی پر بریفنگ

Meeting chaired

Meeting chaired

ادارے کا مقامی مارکیٹ میں حصہ 58 فیصد ہوگیا ، یومیہ فلائٹس 94 سے بڑھ کر 121 تک پہنچ گئیں ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے کے امور پر اہم اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کے حصص اور انسانی وسائل کے مجوزہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سیکرٹری ایوی ایشن اور دیگر اعلٰیٰ حکام نے شرکت کی ۔ وزیر اعظم کو پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی آئی اے کا مقامی مارکیٹ میں حصہ 47 سے بڑھ کر 58 فیصد ہوگیا ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پی آئی اے کا حصہ 23 سے بڑھ کر 27 فیصد تک ہوگیا ۔ پی آئی اے کی یومیہ فلائٹس 94 سے بڑھ کر 121 تک پہنچ گئی ہیں ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ میں 5 لاکھ 8 ہزار 453 مسافروں نے پی آئی اے پر سفر کیا ۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے نئے تنظیمی ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی ریزرویشن آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے