counter easy hit

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ملاقات، داخلی سلامتی پر بریفنگ

Meeting of Prime Minister and Interior Minister, briefed on internal security

Meeting of Prime Minister and Interior Minister, briefed on internal security

وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم نوازشریف کو ملاقات کے دوران سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نواز شریف کو وزیرداخلہ نے بتایاکہ سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے لیے70ارب روپے کی مدد سے سول آرمڈ فورسز کے ونگز بنائے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بتایا کہ سول آرمڈ فورسز میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کے مواقع دیے جارہے ہیں،پاک افغان بارڈر پرمؤثر سرحدی نظام کے لیے دوطرفہ کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ طور خم اور کراچی کی صورتحال سے آگاہی دی ،اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف سے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website