گجرات(مرزا خرم حسنین)پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہو ا جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر احمد رضا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے طارق جاوید، شہزاد شادابیہ، اور ذیشان بٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 30پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے رجسٹریشن کی درخواست کی ہے تاہم انکی بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ درکارہے جس پر ان کیسز پر مزید کاروائی فٹنس سرٹیفکیٹ تک موخر کر دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ شادابیہ ایسویسی ایٹس سے بھی بلڈنگز فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکے گا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلڈنگز یہ سرٹیفکیٹ زیادہ سے زیادہ 5سال کے لئے ہوگا، اسکی فیس دو روپے فی مربع فٹ کور ایریا ہوگی بلڈنگ میں سامنے لائے جانے والے نقائص دور کرنا سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن کے لئے پرائمری سکول کا رقبہ کم از کم 7مرلے، مڈل کیلئے 10مرلے، ہائی سکول کے لئے کم از کم رقبہ 1کنال ہونا لازمی ہوگا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نئے سکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ہدایت کی کہ افسران نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ، طلبہ کے مستقبل اور انکی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں۔