لاہور(ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے دنیا بھر میں چاہنے والے موجود ہیں ، گزشتہ دنوں انہوں نے آبادی میں بے تحاشہ اضافہ سے متعلق منعقد کیے گئے سیمینار میں بھی شرکت کی جہاں چیف جسٹس اور وزیراعظم بھی موجود تھے اور اب وہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں اور طاہرالقادری کو قرآنی انسائیکلوپیڈیاکی تالیف پر مبارکباددی ذرائع کے مطابق مولاناطارق جمیل نے ماڈل ٹاﺅن میں طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ مولاناطارق جمیل کی آمد پر انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کایگیا۔ ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا تھا مگر پہلے سے طے شدہ مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہو سکا۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین وادارہ منہاج القرآن سے وابستہ دیگرافراد بھی موجود تھے۔