قاہرہ( ویب ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان مصر کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے مصر کے صدر سے ملاقات میں قطر کیخلا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر السیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیاہے کہ قطر کو کسی قسم کی رعایتیں نہیں دی جائیں گی لیکن اگر قطر عرب خلیجی ممالک کی پیش کردہ شرائط کو پورا کرے تو اس کے ساتھ مصالحت ہو سکتی ہے ۔
ملاقات میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان ماضی میں طے شدہ سمجھوتوں پر عمل درآمد سے بھی اتفاق کیا گیا ہے۔مصری صدر السیسی نے بتایا کہ انھوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایک خط بھیجا ہے اور اس میں خلیج کی سیکیورٹی کے لیے مصر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آئرس روانہ ہو گئے ۔