لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مہر شیر پاکستانی صحافت کا وہ نام جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور نیوز کاسٹر کیا اور اس کے بعد انہوں نے لائیو وِد ڈاکٹر شاہد مسعود پروگرام کا آغاز کیا اور بہت ہی کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئیں۔مہر شیر 3 جون 1986 کو امریکہ کے شہر نارتھ کیلورینا میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم وہی سے حاصل کی، اس کے بعد مہر شیر نے یونیورسٹی آف نارتھ کیلورینا سے انٹرنیشنل ریلیشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ،
تعلیم مکمل کرنے کے بعد مہر شیر نے 2005 میں صحافت کی دنیا میں قدم رکھا اور آغاز دی نیشن اخبار میں بلاگ لکھنے سے کیا، اس کے بعد مہر شیر نے 2007ء میں پاکستان ٹیلی ویژن کو بطور سپورٹ اینکر کے جوائن کیا اور پھر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنا شروع ہوگئیں ۔ حال ہی مہر شیر نے اپنا گھر بسانے کا فیصلہ کیا اور ااپنا جیون ساتھی ڈھونڈ لیا ، مہر شیر کی جانب سے جب اپنے جیون ساتھی کے ساتھ تصاویر شیئر کی گئیں تو انکے فین فالورز بھی انہیں دیکھ کر ورطہ حیرت میں ڈوب گیا ۔ مہر شیر اور انکے دُلہے کی تصاویر خبر کے آخر میں آپ بھی دیکھیں :