لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے ایک بیان میں کہاہے کہ شب برات کے موقعہ پر آتش بازی کے سامان کی فروخت کو روکاجائے ،انہوں نے کہاکہ ہرسال آتش بازی کی وجہ سے ہرسال شب برات کے موقعہ پر بچوں سمیت قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں جبکہ آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران حادثات میں اب تک سینکڑوں افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آتش بازی کے سامان کی روک تھاک کیلئے جامع قانون سازی ضروری ہے۔