مہمند ایجنسی: ہیڈکوارٹر غلنئی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروںسمیت 6 افراد جاں بحق اور 4اہلکار وں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈکواٹر غلنئی میں دو خودکش حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی جن کو روکنے پر ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔سیکورٹی اہلکار نےدوسرےدہشت گرد کو گیٹ پرفائرنگ کرکےہلاک کردیا۔ خفیہ اطلاع تھی کہ افغانستان سےخودکش بمبار مہمند ایجنسی میں داخل ہوئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے اور دونوں مین گیٹ سے اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جسے سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے ۔غلنئی ہیڈ کوارٹرمیں پولیٹیکل انتظامیہ کے آفس اوردیگرسرکاری دفاتر ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپرشن شروع کردیاگیا ہے ،یکہ غنڈ بازار سمیت تمام بازاروں اور مارکیٹوں کو بند کردیاگیا ہے ۔داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے ۔