اسلام آباد(یس نیوز)وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی دھماکے کی جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر نادرا ڈیٹا کے ذریعے ایک مشتبہ شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر نادرا ڈیٹا کے ذریعے ایک مشتبہ شخص کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مشتبہ شخص دھماکے میں ملوث تھا۔ اس سلسلے میں سیکورٹی اداروں کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔