اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے رشتے، نئے تحفے، پھولوں کی برسات اور جوڈیشل کمیشن کے قیام پر خوشیوں کی بارات تحریک انصاف کے ستارے گویا ان دنوں عروج پر ہیں۔ پہلے حکومت نے کمیشن بنا کر دیرینہ مطالبہ پورا کیا
پھر الطاف حسین نے کپتان کو بھائی کا رشتہ دیا اور اب محمود اچکزئی بھی باہیں پھیلائے کھڑے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اپنی چادر کپتام کو بطور تحفہ دینے کا اعلان کر ڈالا۔
کہتے ہیں سیاست میں مستقل دشمنیاں نہیں ہوتیں کپتان کراچی کی سیٹ جیت کر آئیں اور اپنا تحفہ لے جائیں۔ اسلام آباد میں دھرنے کے دوران عمران خان نہ صرف محمود اچکزئی پر تنقید کرتے رہے ہیں بلکہ چادر اوڑھنے پر ان کی نقلیں بھی اتارتے رہے ہیں اب یہ تحفہ لے پاتے ہیں یا نہیں فیصلہ تئیس اپریل کو ہی ہو گا۔