پاکستان تحریک انصاف کا مشن اور مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔مہناز سعید سابق نامزد امیدور
یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف پی پی 270 کی سابق نامزد امیدور مہناز سعید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے کہ پاکستان کی بقا اور عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مشن ملک سے کرپٹ نظام اور کرپٹ سیاسی لیڈروں کو ختم کرنا ہے پچھلی حکومتوں نے ملک کو تباہی کی طرف گامزان کیا ملک کو لوٹا لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کی باری ہے انشاءاللہ جلد ملک سے کرپٹ نظام ختم ہوگا سابق نامزد امیدور محترمہ مہناز سعید نے یورپی انٹرنیشل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر عوام نے اعتماد کیا ہے عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے عوام کے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ہر لیڈر کو چاہئے کہ عوام کی بھرپور خدمت کرے اور عوام جن مسائل و مشکلات سے دوچار ہے اس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔