کراچی(ویب ڈیسک)ادکارہ مہوش حیات کوپرکشش ترین خواتین کی فہرست میں کوئی کشش نظر نہ آئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اس فہرست کے حوالے سے تحفظات کااظہارکردیا۔انہوں نے کہاجسمانی خصوصیات پر نہیں ٹیلنٹ پر لوگوں کاموازنہ ہوناچاہئے،مہوش حیات کابرطانوی جریدے کی رپورٹ پر ردعمل سیکسی کا مطلب جنسی طورپردل لبھانے والی ہے اور ایسی فہرستوں کو
ماضی کا حصہ بنا دینا چاہئے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہااس فہرست میں شامل کئے جانے پرانہیں سوشل میڈیا پربہت سے مبارکبادی پیغامات ملے۔انہوں نے کہا ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں آنے پر انہیں نہال ہوجانا چاہئے تھا لیکن سچ یہ ہے کہ دس سال پہلے جب وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آئی تھیں تو انہیں پتہ چلا تھا کہ سیکسی کا مطلب جنسی حوالے سے پرکشش یادلفریب ہوتا ہے۔انہوں نے کہااس وجہ سے کسی ایک شخص کا دوسرے سے موازنہ کیسے کیاجاسکتا ہے۔لوگوں کو ان کے ٹیلنٹ اورکارکردگی کی بنیاد پر پرکھناچاہئے نہ کہ جسمانی خصوصیات پر۔انہوں نے کہا وقت بدل چکا ہے اور اب ایسی فہرستوںکو ماضی کا حصہ بنادینا چاہئے۔واضح رہے کہ برطانوی جریدے ’ویکلی ایسٹرن آئی‘کی 2019کی ٹاپ 10 پرکشش ایشین خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو بھی شامل کیا گیا تھا۔فہرست میں ماہرہ خان ایشیاکی پر کشش خواتین میں چوتھے نمبر پر جبکہ اداکارہ مہوش حیات کوپرکشش چہروں کی فہرست میں نویں نمبر پرشامل کیا گیا تھا۔