counter easy hit

میلبورن ٹیسٹ:دوسرے روز پاکستان 6وکٹ پر310رنز

میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی بارش سے متاثر ہوا، کھیل کے اختتام پر پاکستان نے6وکٹوں کے نقصان پر310نز بنالئے، اظہرعلی 139اور محمد عامر 28رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

Melbourne Test: 2nd Day Pakistan on 6 wickets 310 runs

Melbourne Test: 2nd Day Pakistan on 6 wickets 310 runs

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ میں آج پاکستان نے 142رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی، نائب کپتان اظہر علی اور اسد شفیق نے اننگز آگے بڑھائی، دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ اس دوران اظہر علی نے شاندار سنچری مکمل کی، ان کی سنچری میں سات چوکے شامل تھے۔کھانے کے وقفے پر پاکستان نےبغیر کوئی وکٹ گنوائے 232رنز بنالیے تھے، وقفے کے دوران ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔بارش تھمی تو پاکستان نے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی، پاکستان کا اسکور 240پر پہنچا تو اسد شفیق 50رنز بناکرسلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے، ٹیسٹ کیریئر میں اسد شفیق کی یہ 18ویں نصف سنچری ہے۔ دونوں بیٹسمینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 115رنز کا اضافہ کیا۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 10رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر رنشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔محمد عامر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6چوکوں کی مدد سے 28رنز بنائے۔بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوا جس نے رکنے کا نام لیا اور میچ مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کرنا پڑا، جب کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 139اور محمد عامر 28رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website