پیرس (یس اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ندیم اصغر کائرہ یورپ بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کے خصوصی ٹاسک کی انجام دہی کے سلسلے میں مختلف ملکوں کے دورے کے بعد پیرس پہنچے۔ جناب ندیم اصغر کائرہ نے پیرس میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنمائوں قاری فاروق احمد اور دیگر کے ساتھ ملاقات کے بعد یس اردو کے ساتھ گفتگو کی جس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ پی پی پی کی اوورسیز باڈیز کی فعالیت اور تنظیم سازی میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو سائنسی طریقہ کار کے مطابق کی گئی ہے جس میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ پارٹی کے نظریاتی راہنمائوں کے ساتھ ان کی موجودہ نسل بھی پارٹی تنظیموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز تنظیم نو کمیٹی کے سیننئر ممبر جناب ندیم اصغر کائرہ نے مزید کہا کہ یورپ میں رہنے والے شہید بی بی کے سپاہیوں اور جیالوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی کی تنظیم نو اور پوری دنیا میں پی پی پی کو فعال کرنے کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز تنظمیوں کی میرٹ کی بنیاد پر تنظیم سازی کی جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح دنیا بھر میں ہزاروں، لاکھوں بھٹو کے جیالے رہتے ہیں یہاں کی مضبوط اور فعال تنظیم سازی سے بھٹو ازم کو تقویت ملنے کی ساتھ پاکستان میں جمہوریت کو بھی استحکام ملے گا۔
یس اردو نیوز کے چیف ایڈیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد سے بات چیت کرتے ہوئے ندیم اصغر کائرہ نے کہا کہ جواں سال قائد بلال بھٹو زرداری نے اپنے عظیم نانا اور ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے غریب، متوسط اورپسے ہوئے طبقات کی دادرسی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور قومی سیاسیت میں واحد غریب اور متوسط طبقے کی نظریں بلاول بھٹو زرداری کی ویژنری شخصیت پر ہیں اس لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی جیالوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ مز دور اور غریب طبقہ کی آواز اور سہارا بنیں، پیپلز پارٹی کے آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احد فاروقی نے جناب ندیم اصغر کائرہ سے گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سینئر راہنمائوں کا مطالبہ ہے کہ بیرون ملک دنیا بھر میں مضبوط اور فعال تنظیم سازی میں نہ صرف جیالوں بلکہ بھٹو خاندان کے دیرینہ کارکنوں کو ایڈجسٹ کیاجائے تاکہ مضبوط اور فعال تنظیم سازی سے بھٹو فلسفے کو تقویت مل سکے۔ جناب ندیم اصغر کائرہ نے قاری فاروق احمد فاروقی کو یقین دلایا کہ پاکستان کی طرح دنیا بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدائت پر دنیا بھر میں فعال تنظیم سازی کیلئے شہید بھٹو کے دیرینہ کارکنوں کو بھر پور موقع دے گی تاکہ بھٹو شہید کے فلسلفے کو تقویت ملے۔
قاری فاروق احمد فاروقی ۔ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کے ساتھ پارٹی معاملات پر گفتگو کرتے ہوے ۔