نیلسن (عبدللہ زید) مشرقی یورپ کے ملک جارجیا کے حوالے سے ‘ ای یو جارجیا ایسوسی ایشن ایگریمنٹ ‘ کی ضمنی کمیٹی ‘ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن ‘ کے کو چئیرمین کی حیثیت سے جارجیا کے شہر باتومی میں 18اور 19 جون کو جارجیا کے معاشی و جغرافیائی صورت حال کے حوالے سے ہونے والی بارہویں کانفرنس بعنوان ‘ جارجیا یورپ وے” میں شرکت کے دوران یورپی پارلیمنٹ میں چئیر مین فرینڈز آف پاکستان گروپ اور نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے شرکت کے دوران جارجیا کے چیف پبلک ڈیفنڈر سے بھی ملاقات کی۔
انسانی حقوق کے حوالے سے تبا دلہ خیال کیا اسلام فوبیا اور جارجیا میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر اٹھنے والے سوالات کے متعلق بھی گفتگو کی انہوںنے دوران گفتگو چیف کو باتومی میں مقیم مسلمانوں کو اپنی ضرورت کے پیش نظر ایک وسیع مسجد کی تعمیر میں پیش آنے والی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ سالوں میں جارجیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے بہت بہتری کے آثار نمایاں ہیں مگر تا حال کافی فاصلہ طے کرنا باقی ہے دونوں راہنماؤں نے مستقبل میں باہمی اشتراک سے کام کرنے کا اعادہ بھی کیا۔