برنالے : رکن پارلیمنٹ جولی کوپر نے جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر مسفر حسن نے رکن پارلیمنٹ کو ہندوستان کے زیر اینتظام کشمیر میں جاری حالیہ پرتشدد واقعات کی تفصیل اور کشمیری عوام کے احساسات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ امن سے رہنا چاہتے ہیں اور اپنے جائز اور تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے ایم پی کو بتایا کہ کشمیر میں آج کی جوان نسل نے خراب خالات میں آنکھ کھولی ہے اور نئی نسل امن کے ماحول سے ناآشنا ہے اس ضمن میں یہ تمام دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں امن کی بحالی کی خاطر اپنا اثرو سوخ استمعال کریں۔
جولی کوپر نے ڈاکٹر مسفر کو بتایا کہ وہ کشمیر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور بطور رکن پارلیمنٹ کشمیر میں قیام امن کے حصول کی خاطر اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہی ہیں۔
ڈاکٹر مسفر کی درخواست پر انہوں نے کشمیری عوام کی کر ہی ہیں۔ ڈاکٹر مسفر کی درخواست پر انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت میں پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔