اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف میں سیاستدانوں کی شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
گجرات سے نون لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اشرف دیونہ اور چوہدری افضل دیونہ نے بھی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ رہنماؤں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کا خیرمقدم کیا گیا۔