الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو نااہل قرار دے دیا۔ ان کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کا الزام تھا۔
کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5رکنی بینچ نےسنایا۔ الیکشن کمیشن میں شوکت بھٹی کی نااہلی کی درخواست پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے فتخار کیانی نے دائر کی تھی۔واضح رہےشوکت بھٹی حلقہ پی پی۔ \4 راولپنڈی 4 سےرکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔