اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ممبر قومی اسمبلی ثناء اﷲ مستی خیل و سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سمیع اﷲ علیزئی نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی اور انھیں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس حوالہ سے پارٹی ہدایات کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔کے دوران ملک میں کورونا وباء اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹائیگر فورس کو یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ اپنے اپنے حلقوں میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی معاونت و نگرانی کریں تاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے ذریعے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔ تحریک انصاف کے