کشمیریوں کی نسل کشی کے باوجود متحدہ عرب امارات کا بھارتی گجرات کے قصاب نریندر مودی کو سول ایوارڈ مسلمانوں کے خون کی توہین اورکامیاب سفارتکاری کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نےمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے باوجود مسلمان عرب ملک کی طرف سے گجرات کے قصاب نریندر مودی کو سول ایوارڈ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری مسلمانوں کے خون کی توہین قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ پاکستان حکومت کی کامیاب سفارتکاری کے دعوے کہاں گئے؟
انھوں نے کہا کہ پاکستان حکومت اورفوج عرب ملکوں کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھار ہی ہے جبکہ عالمی راہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے مسلمانوں کی نسل کشی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ایسے میں اہم عرب ملک کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینا ناقابل فہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پربھارت کے مظالم کیخلاف آوازبلندکردی گئی۔ ایسے میں یواے ای کے ولی عہد کی جانب سے نریندر مودی کو سب سے بڑا سول ایوارڈ دیئے جانے کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جانا چاہیے اورپاکستانی حکومت کو فوری طور پر صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کویواےای کاسب سےبڑاسول اعزازدینے کےفیصلے کی مذمت کرتےہیں۔ انہوں نے بھارتی افواج کی کشمیریوں پر مظالم کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو ان کی پالیسیوں کی وجہ سے انسانیت کے قصائی کا خطاب دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کو یو اے ای کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینا کشمیریوں پر مظالم سےچشم پوشی ہوگی۔