رکن صوبائی اسمبلی آسیہ خٹک کی محمود خان کو وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد
پشاور: (چیف اکرام الدین) پاکستان تحریک انصاف رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے آسیہ خٹک نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ کہ محمود خان کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ منتخب ہونے پر دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اہم ذمہ داری کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے ایک مخلص کارکن کو منتخب کرکے ثابت ہو گیا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی آگئی ہے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے آسیہ خٹک نے یورپی انٹرنیشل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ محمود خان کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نامزد کرکے پختونوں کے دل جیت لئے ہیں یہ فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا یہ فیصلہ چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے منشور کے عین مطابق ہے انہوں نے کہا کہ سوات عوام نے ملک و قوم کیلئے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی یہ سوات اور پختون قوم کی دل کی آواز اور دل کا فیصلہ ہے کیونکہ محمود خان نہ صرف سوات بلکہ پورے خیبر پختونخواہ کے عوام کو قبول ہے انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان ایک عوام دوست اور شریف باصلاحیت انسان ہے انشاءاللہ محمود خان صوبے کو ترقی آمن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔