اسلام آباد (یس ڈیسک) الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی سید سردار علی شاہ کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار علی شاہ پی ایس 69 عمر کوٹ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ مخالف امیدوار کی جانب سے دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔
الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے اکتیس پولنگ سٹیشن پر دھاندلی ثابت ہونے کے بعد دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کے فیصلے کے بعد سردار علی شاہ کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر کو حلقے میں دوبارہ انتخاب کیلئے انتظامات کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔