کراچی (یس ڈیسک) ایک ٹی وی انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرز انے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایک دو ایم پی ایز اور ایم این اے ایز کو چھوڑ کر سب بد عنوان ہیں۔بلاول بھٹو کی باتوں کے جواب میں ذوالفقار مزرا نے کہا کہ اگر انہیں اتنی ہی تکلیف ہے تو ٹی وی پر آکر کہہ دیں کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں۔ذوالفقار مزرا نے شرجیل میمن کے بارے میں کہا کہ وہ بنیادی طور پر کرپٹ انسان ہیں۔آغا سراج درانی کو بھی بدعنوان قرار دے دیا
پیر مظہر الحق کو بھی سو فی صد بد عنوان قرار دے دیا۔منظور وسان کے بارے میں کہا کہ ان میں مزید کرپشن کی گنجائش نہیں، خورشید شاہ کے بارے میں صرف انہوں نے اتنا کہا کہ وہ ان کی عزت کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو انتہائی ایماندار اور محنتی انسان قرار دیتے ہوئے انہیں کرپشن سے پاک انسان قرار دیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے خلاف باتیں کرنے والے پارٹی کے دوست نہیں۔