کراچی (یس اردو نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی ، سماعت 28 اکتوبر کو ہو گی ۔
سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی ۔ عدالت نے شرجیل کے وکیل کی درخواست پر سماعت کے لیے 28 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی اور وزارت داخلہ کو آئندہ سماعت تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا