counter easy hit

سندھ ہائی کورٹ، شرجیل میمن کی وطن واپسی کی تفصیلات طلب

 Memon retur

Memon retur

کراچی……سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی گرفتاری کے خدشے سے متعلق درخواست پر ان کی ملک واپسی سے متعلق تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
شرجیل میمن کی گرفتاری کے خدشے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔جس کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر رکھی ہے۔اس موقع پر شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل ملک واپس آئے تو انھیں گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے جس پر عدالت نے شرجیل میمن کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔وسری طرف شرجیل میمن کی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست پر عدالت نے نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔ دونوں درخواستوں کی سماعت جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔