تحریرو تحقیق: اشتیاق ہمدانی ماسکو
مکہ مکرمہ کے یادگار ڈاک ٹکٹ , جو دنیا بھر کے مختلف اسلامی ممالک نے 1965 سے 2016 تک جاری کئے،حال ہی میں ان ٹکٹس کی ایک ریشین کمپنی نے چاندی کی کاپی تیار کی ھے ۔ جو تصویر میں نظر آرھی ھے۔ھاتھ میں پکڑا یہ یادگار ٹکٹ حکومت پاکستان کے پوسٹ آفس نے 1977 میں جاری کیا۔
دلچسپ بات یہ ھے کہ اس کمپنی نے سونے کے 2 قران مجید بھی بنائے ہیں۔
جن میں ایک ماسکو کی تاریخی مسجد میں ھے اور دوسرا انھوں نے قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بائیوف کو بیچ دیا تھا ۔ جو انھوں نے آستانہ کی سلطان مسجد میں رکھا ھوا ھے۔