اسلام آباد : سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد ایک سو دو ہو گئی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پندرہ پاکستانی حجاج تاحال لاپتہ ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد ایک سو دو ہو گئی ہے جبکہ پندرہ پاکستانی حجاج اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ منیٰ کے دو زخمی پاکستانی حجاج جدہ کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔