ہالی وڈ (یس ڈیسک) ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم “منینز”کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ بلاک بسٹر انمیٹڈ فلم ڈیس پیکبل اور ڈیس پیکبل ٹو کے بعد اس سلسلے کی تیسری فلم کا نام “منینز” رکھا گیا ہے۔
فلم کی کہانی فلم کے گذشتہ حصہ سے جڑی ہے جس میں منینز کو اپنے نئے آقا کی تلاش ہے۔ منینز کی شرارتوں اور بیوقوفیوں سے سجی یہ کامیڈی فلم 10 جولائی سے دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔