ایک ملک میں جب وہاں کا سربراہ پاگل خانے کا معائنہ کرنے لگا تو سب پاگلوں کو پہلے ہی سمجھا دیا گیا کہ سب کے سب پاگل ایک ہی آواز ہوکر زندہ باد کے نعرے لگائیں۔ چنانچہ جیسے ہی سربراہ پاگل خانے میں داخل ہوا، پاگلوں نے ہمارے محبوب رہنما زندہ باد کے نعرے لگائے۔ سربراہ پاگلوں کی محبت سے بے حد متاثر ہوا۔ وہ دل ہی دل میں بہت خوش ہورہا تھا کہ اس کی نظر کونے میں کھڑے ایک شخص پر پڑی، جو بالکل خاموش تھا۔
سربراہ نے اسے بلایا اور پوچھا ”کیا بات ہے تم نعرے کیوں نہیں لگا رہے ہو؟“
اس شخص نے سر جھکا کر ادب سے جواب دیا:
”سر! میں یہاں پر وارڈن ہوں، پاگل نہیں ہوں“۔