کراچی …..آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی معذوری کے مرض سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے،ماہرین طب کے مطابق پاکستان میں اس وقت 2 لاکھ سے زائد افراد ڈاو ن سنڈروم کے مرض میں مبتلا ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال 5 ہزار سے زائد بچے پیدائشی طور پر اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جن کی زندگی جسمانی اور ذہنی ورزشوں سے بہتر بنائی جاسکتی ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والا ننھا منا محمد طلحٰہ جسے کرکٹ کا اس قدر شوق ہے کہ گھر والوں نے انہیں لالا کہنا شروع کردیا ، وہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ ڈانس میں بھی خوب ماہر ہے،وہ پیدائشی طور پر ڈاو ن سنڈروم یعنی ذہنی بیماری میں مبتلا ہے۔ڈاون سنڈروم ایک ایسی ذہنی معذوری ہے جو جسم میں موجود کرومو سوم کی بے قاعدگیوں کے سبب ہوتی ہے ،اس کی علامات میں پیدائشی طور پر سر ،گردن ،کان اور بینائی میں موجود نقاس کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے ۔ماں کی محبت اور دادی کے پیار نے طلحٰہ کو اتنا حوصلہ مند ضرور کردیا ہے کہ اب وہ با آسانی اپنا کام کرسکتا ہے، لیکن والدین اب بھی اس کے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں۔ڈاون سنڈورم میں مبتلا طلحہ جیسے بچوں کی اگر بروقت تشخیص والدین اور اساتذہ کی جانب سے تربیت مل جائے تو یہ بھی معاشرے کا کار آمد شہری بن سکتے ہیں