نیویارک (یس ڈیسک) کے لنکن سنٹر میں سات جاپانی فیشن ڈیزائنروں نے مرسڈیز بینزفیشن وی کے آخری روز اپنے ملبوسات پیش کئے۔
” ٹوکیو رن وے میٹس نیو یارک ” شو نے جاپانی فیشن کو دنیا بھر میں متعارف کروایا۔ عام لڑکی کے لئے فِگ اینڈ وائپر سے اولا کے جدید فیشن کے رحجان تک دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کرتے رہے۔
جاپان کے ٹاپ ڈیزائنر ہان آہن سون کے آئندہ موسم سرما کے ملبوسات میں فر کا استعمال نہایت خوبصورتی سے کیا گیا۔