counter easy hit

’فاٹا کے ضم ہونے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی‘

MERGER, OF, FATA, WILL, ELIMINATE, TERRORISM, IMRAN, KHANپشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان سے فوائد حاصل کرنے کے لیے فاٹا میں جلد از جلد استحکام قائم کرنا ہوگا جبکہ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی۔

پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیات آباد دھماکے میں ججز کو ٹارگٹ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ’نیشنل ایکشن پلان پر پورے ملک میں اتفاق رائے ہوا، نیپ سے فوائد حاصل کرنے کے لیے فاٹا میں جلد از جلد استحکام قائم کرنا ہوگا اور فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد از جلد ضم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نوجوان کو محبت کاجنون حوالات میں لے گیا

ان کا کہنا تھا کہ ’فاٹا کو وسائل دینے ہی ہوں گے کیونکہ وہاں ہر چیز تباہ ہوچکی ہے، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے علاوہ اور کوئی بہتر راستہ نہیں ہے جبکہ فاٹا کے ضم ہونے سے دہشت گردی ختم ہوجائے گی۔عمران خان نے کہا کہ ’فاٹا کو ضم کرنا آسان نہیں ہوگا، فاٹا کے علیحدہ قوانین اور رسم و رواج ہیں اس لیے ضم کرنے کے عمل میں تھوڑا مسئلہ آئے گا، آپریشن ’ضرب عضب‘ ختم ہونے پر فاٹا اور خیبر پختونخوا کو ایک ہونا تھا لیکن اس میں تھوڑی تاخیر ہوئی۔‘واضح رہے کہ پشاور میں ججز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور طاہر خان کے مطابق ایک موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں سول ججز آصف جدون کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: امریکا، سب سے بلند ڈیم سے پانی کے رساؤ پر قابو پالیا گیا

سی سی پی او نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 15 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دو روز قبل لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل سمیت 13 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ ’جماعت الاحرار‘ نے قبول کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website