لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ولید اقبال کو وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئند دو سے تین روز تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ این اے 131 سے ٹکٹ کے خواہشمند اور پی ٹی آئی کے
نظریاتی کارکن ولید اقبال کو پارٹی وابستگی کی وجہ سے وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ولید اقبال کو نعیم الحق اور عون چوہدری سمیت دیگر رہنمائوں کی جانب سے رابطہ کر کے پارٹی فیصلے کے متعلق آگاہ بھی کر دیا گیا۔ ولید اقبال عام انتخابات اور ضمی انتخاب میں بھی این اے 131 کا الیکشن لڑنے کےلئے تیار تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال سینیٹ کے ضمنی الیکشن سے بھی آؤٹ ہو گئے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں ولید اقبال نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کے حوالے سے جو درخواست دائر کی تھی وہ بھی واپس لے لی ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نےلاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کے ضمنی الیکشن میں ولید اقبال کو الیکشن سے آؤٹ کرتے ہوئے ایک خفیہ سروے کے نتائج کی روشنی میں اس حلقے سے ہمایوں اختر عبدالرحمان کو پارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے، واضح رہے کہ سینیٹ میں چوہدری سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد انکی نشست خالی ہو چکی ہے۔ اس سب کے بعد سمجھا جا رہا تھا کہ علامہ اقبال کے پوتے کو کسی بھی فورم پر نہیں قبول کیا جا رہا لیکن عمران خان نے ان کے لیے بہت بڑا عہدہ سوچ کے رکھا ہوا تھا ،