پیرس، سفیر پاکستان معین الحق کا اپنی اور سفارتخانہ عملہ کی طرف سےپاکستانی کمیونٹی کو رمضان المبارک کی مبارک باد
پیرس؍اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سفارتخانہ پاکستان فرانس میں تعینات سفیر پاکستان جنا ب معین الحق نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی آمد کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کےنام اپنے پیغام میں انھیں رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ رمضان المبارک ہمیں باہمی احترام اور ایثار وقر بانی کا درس دیتا ہے۔ یہ نماز دعا اور طلب مغفرت کا مہینہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں اپنے ارد گرد ضرورتمندوں کا خیال رکھیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کریں۔
انھوں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ امید ظاہر کی کہ رمضان المبارک اللہ کریم کی طرف سے امن وآشتی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئیگا اور تمام اہل ایمان کو روحانی سکون نصیب ہوگا۔