کراچی: غلط انجکشن سےمتاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ نشوہ لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھی۔ اسکو دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوہ انتقال کرگئی، نشوا لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔ گذشتہ روز نشوہ کیس میں غفلت برتنے والے دارالصحت اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزاد عالم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ بچی کے والدین کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں پیش آیا۔ جب قیصر نامی شخص اپنی جڑواں بچیوں کو ڈائیریا کی شکایت میں لے کر اسپتال پہنچا۔ بچی کے والد کے مطابق 3 مختلف اوقات میں دونوں بیٹیوں کو ڈرپس لگائی گئیں، جب بیٹیوں کو گھرلے جانے لگے تو نشوہ کی حالت خراب ہونےلگی، جس کے بعد اسپتال نے تصدیق کی کہ بچی کو غلط انجکشن کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی، نشوہ ایک ہفتے تک وینٹی لیٹر پر اسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور گزشتہ رات جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائز ہوچکی تھی۔ بعدازاں کراچی کے دارالصحت اسپتال انتظامیہ نے انجیکشن کے اوور ڈوز کی غلطی تسلیم کر لی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کہ متعلقہ ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے۔