چھیالیس کروڑ سال پہلے خلا میں ہونے والے دھماکے کے بعد سے اب تک زمین پر خلا سے ذرات کی بارش جاری ہے، یہ دعویٰ کائنات کے رازوں پر کام کرنے والے شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر فلپ ہیک نے تحقیقی رپورٹ میں کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 46 کروڑ 60 سال پہلے خلا میں سیارچوں کے اجسام اور سولر سسٹم کے مادوں کے آپس میں ٹکرانے سے بہت بڑا دھماکا ہوا، اس دھماکے کے بعد سے زمین پر خلا سے شہابی ذرات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔