کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے اور موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، مکران اور قلات ڈویژن میں بارشیں ہونے کا امکان ہے جب کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری اور موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔