سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اورامراض کے باعث مزید دو بچے انتقال کرگئے۔ رواں سال غذائیت کی کمی اورامراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 113 تک جا پہنچی ہے ۔
ڈی ایچ او تھر پارکر ڈاکٹر اخلاق کے مطابق ابتدائی تین ماہ میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں 82 بچے جاں بحق ہوئے ، سال کے ابتدائی تین ماہ میں سول اسپتال میں علاج کے لئے ایک ہزار 203 بچوں کو لایا گیا۔ گزشتہ تین سال میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 1203 ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قبل از وقت پیدائش ، سانس کے امراض ، کم وزن، غذائیت کی کمی اور دیگر امراض اموات کی وجوہات ہیں۔ ادھر سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور امراض کے باعث آج بھی دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 37 اس وقت زیر علاج ہیں۔