لاہور : ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے میٹرو پر تنقید کرنے والے دراصل غریب کے دشمن ہیں ، پرویز الہی خود ساختہ اعداد و شمار سے قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔
سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا کہ پرویز الہی نے اپنے دور میں جو لوٹ مار کی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ، پڑھے لکھے پنجاب کے نام پر عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا دور شفافیت ، ترقی اور خوشحالی کا دور ہے ۔ میٹرو منصوبے پر عوام کا بھر پور اعتماد تنقید کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔