counter easy hit

میکسیکو: مونارک تتلیوں کے ناپید ہونے کا خطرہ

سردیوں میں ہجرت کر کے میکسیکو پہنچنے والی مونارک تتلیوں کی تعداد میں ستائیس فیصد کے قریب کمی ہوچکی ہے

Mexico: Monarch butterflies in danger of extinction

Mexico: Monarch butterflies in danger of extinction

میکسیکو:  میکسیکو سٹی میں ماہرین نے مونارک تتلیوں کے ناپید ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ، اس سال میکسیکو پہنچنے والی تتلیوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 27 فیصد کم ہے ۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے تتلیوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی امریکا اور میکسیکو کی دو تنظیموں نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں میں ہجرت کر کے میکسیکو پہنچنے والی مونارک تتلیوں کی تعداد میں ستائیس فیصد کمی ہوئی ہے ۔ دو دہائیاں پہلے ہجرت کرنے والی ان تتلیوں کی تعداد ایک ارب کے لگ بھگ تھی جو دو ہزار تیرہ میں ساڑھے تین کروڑ رہ گئی ۔ صرف 2 مہینے زندہ رہنے والی یہ خاص نسل کی تتلیاں جب میکسیکو کے جنگلات میں پہنچتی ہیں تو درختوں پر چمٹی ان تتلیوں کے جھنڈ کے جھنڈ خوبصورت نظارہ پیش کرتے نظر آتے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website