لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)سابق ناظم ممتازسیاسی شخصیت مہرمحمداعظم المعروف مہربوٹااپنے دوبیٹوں اور ساتھیوں سمیت پراپرٹی پرقبضہ سمیت کئی الزامات سے باعزت بری،استغاثہ کے مطابق مہرمحمداعظم بوٹا،مہرالیاس اعظم،مہراعجازاعظم،ٹھیکیدارمحمدیعقوب قریشی ،ٹھیکیدار لیاقت،حاجی عبدالستار انصاری،ایم اکرام الدین قریشی،مرزامحمداکرم پر مقامی شہری محمدحفیظ قریشی نے پراپرٹی پرقبضہ سمیت دیگرکئی الزامات عائدکئے تھے ،سینئرسول جج کھاریاں چوہدری ظفراقبال نے وکلاء کی جرح اور گواہوں کے بیانات سننے کے بعدمہرمحمداعظم بوٹاسمیت تمام ملزمان کو باعزت کردیا،مہراعظم بوٹااور ان کے ساتھیوں کی طرف سے علامہ سیدتفسیرحسین شاہ ایڈووکیٹ،علامہ محمداکرم ایڈووکیٹ،طارق اسلم بھٹی ایڈووکیٹ ،چوہدری امجدشہبازایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔مہرمحمداعظم بوٹانے بے بنیادمقدمہ سے باعزت بری ہونے پر اللہ رب العزت کا شکراداکیا۔