ن لیگ میڈیا سیل عدالت میں جاری کرپشن کیسز سے متعلق پرانی تصاویر شیئر کر کے عدالت کا مذاق بنانا چاہتا ہے، میاں عبدالروف طفیل
پیرس، بارسلونا(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹیسپین کے سابق سینئر نائب صدر میاں طفیل آرائیں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ میڈیا سیل اور مریم نواز کی جانب سے ان کے والد پر چلنے والے کرپشن کیسز سے متعلق بے بنیاد اور من گھڑت تصاویر شیئر کر کے عدالت کا مذاق بنانے کی کوشش کی گئی ہے جس پر ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کو ایکشن لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اگر 1970 میں بہت بڑے تاجر اور آرمی کے سپلائرتھے مان بھی لیا جائے تو مزید پنڈورا باکس کھل سکتا ہے کیونکہ کمیشن دے کر آرمی کے ٹینڈر حاصل کرنا اور کرپشن کرنا شریف فیملی کا وطیرہ ہے اور اگر مان بھی لیا جائے کہ ان کے دادا پردادا 1950 میں ارب پتی تھے تو جدہ ، دوبئی کی ملیں ان لوگوں نے قرض لے کر کیوں بنوائیں۔ ہر بیان جھوٹ ہر عمل میں کھوٹ ان کو کچھ شرم و حیا کا خیال رکھنا چاہیے۔