چکری والے وزیر داخلہ چوہدری نثارپھر منظر سے غائب ،اب جہان ملے کالعدم تنظیموںکی حمایت کرکے عوام کے خون سے کھیلنے والے والے ایسے وزیر کوسیکورٹی رسک والی جگہ باندھ دینا چاہیے،میاں عبدالرﺅف طفیل آرائیں ، پیپلز پارٹی،سپین
بارسلونا؍پریس(ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹی سپین کے سابق سینئر نائب صدر میاں طفیل آرائیں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری نثار پر اسرار طور پر غائب ہیں جو کہ اہم قومی ذمہ داری رکھتے ہیں مگر ان کی ناکامی ثابت ہوگئی ہے ملک جل رہا ہے اور وہ مجرمانہ طور پر کسی کونے کھدرے میں چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔
جب کہ یہ سب ان کا ہی کیا دھرا ہے پہلے وہ کالعدم تنظیموں کو فری ہینڈ دیتے رہے اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ چاروں صوبوں میں عوام ان وحشی جانوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئ۹ی