counter easy hit

معروف صحافی مرزا وسیم بیگ کے قاتل گرفتار نہ ہونا گجرات انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ میاں امجد صدر پی پی سی پی ایف

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر میاں محمد امجد ، جنرل سیکریٹری اشفاق احمد چوہدری اور دیگر عہدیداران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معروف صحافی مرزا وسیم بیگ کے قاتل گرفتار نہ ہونا گجرات انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ سچ کی آواز کو دبانے کے لئے مرزا وسیم بیگ کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے سامنے خون میں نہلا دیا گیا۔ لیکن ابھی تک مرزا وسیم بیگ کے قاتل نامعلوم ہیں اور گجرات انتظامیہ کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ہے۔تحصیل سرائے عالمگیر مفروروں اور اشتہار یوں کی بڑی پناہگاہ بن چکی ہے۔ ان اشتہار یوں اور مفروروں کو سیاستدانوں اور انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے اسی لئے وہ ہر طرف دندناتے پھرتے ہیں اور آئے دن بے گناہوں کو خون میں نہلانے میں مصروف ہیں ۔ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس شہید صحافت مرزا وسیم بیگ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہے۔ اور اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان ، وزیر داخلہ ، چیف آف آرمی اسٹاف ، آئی جی پنجاب اور چیف جسٹس کو خطوط بھیجے جارہے ہیں۔

Mian Amjad, President, Pakistan, Press, Club, France, along, with, other, designated, members, condemned, the, negligence, of, Gujrat, Police, on, murder, of, mirza waseem baig, senior, journalist, from, gujrat

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website