پیرس(یس اُردو)غالب اقبال سفیر پاکستان پیرس (فرانس) ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں،فرانس میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو یکساں نظر سے دیکھنا اور میرٹ پر کام کرنا ان کا شیوہ ہے، ان خیالات کا اظہار میاں امجد جنرل سیکرٹری پریس کلب فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا اس سے قبل فرانس میں سفیران پاکستان کم آفیسر زیادہ ہوتے تھے، مسٹر غالب اقبال نے اہنی شفقت اور نرم جو گفتگو کے ساتھ عملی اقدامات سے ہر پاکستانی جو فرانس میں مقیم ہے اس کے دل میں مثبت اور اہم مقام پیدا کر لیا ہے،کمیونٹی سمیت ہر پاکستانی ان کی نظر میں برابر ہے ، تمام کے مسائل کو وہ اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کرتے ہیں ، ایسے سفیر فرانس میں مقیم تمام پاکستانیوں کیلئے ایک تحفہ ہیں